کراچی میں گیس کا بحران پیدا ہوگیا جس کے باعث بیشتر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم اور بند ہونے سے گھریلو اور کمرشل دونوں طرح کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
گیس کی اس اچانک قلت کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ جھل مگسی سمیت 2 گیس فیلڈ بند ہونے سے 45 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔
کن علاقوں میں گیس نہیں؟
اسکیم 33، ملیر، سعود آباد، نارتھ کراچی میں بھی گیس کی بندش ہوگئی، انڈسٹریل صنعتی علاقوں میں بھی گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
پی آئی کالونی کالونی، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، سرسید ٹاؤن، کاٹھور میں بھی گیس کی فراہمی بند ہوگئی۔
گارڈن، بوہرہ پیر، اختر کالونی، منظور کالونی، چنیسر گوٹھ، گڈاپ، اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








