دولت کے انبار! ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ڈالر کے مالک کیسے بن سکتے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Elon Musk could become the world’s first trillionaire
ONLINE

دنیا کے معروف تاجر، موجد اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک ایک بار پھر عالمی خبروں کی زینت بن گئے ہیں،معاشی رپورٹس کے مطابق وہ دنیا کے پہلے ٹریلینئر بن سکتے ہیں تاہم یہ بات یقینی نہیں بلکہ مکمل طور پر ٹیسلا کمپنی کی آئندہ کارکردگی اور کامیابی پر منحصر ہے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ٹیسلا کے شیئر ہولڈرز نے ایلون مسک کے لیے ایک نیا پیکیج منظور کیا ہے جو کہ دراصل 2018 کے منسوخ شدہ پیکیج کی دوبارہ منظوری ہے۔

یہ تاریخی پیکیج تقریباً ایک ٹریلین ڈالر تک جا سکتا ہے لیکن صرف اس صورت میں جب مسک آئندہ دس برسوں میں انتہائی بلند کارکردگی کے اہداف حاصل کر لیں۔

یہ معاوضہ پیکیج خود بخود مسک کو ٹریلینئر نہیں بناتا۔ انہیں یہ مراعات صرف اسی وقت ملیں گی جب ٹیسلا کی مارکیٹ ویلیو 2035 تک 8اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے، جو موجودہ قدر سے تقریباً چھ گنا زیادہ ہے۔

اس کے ساتھ کمپنی کو کچھ عملی اہداف بھی پورے کرنے ہوں گے جن میں 2 کروڑ گاڑیاں فروخت کرنا، 10 لاکھ روبوٹیک ٹیکسیاں سڑکوں پر لانا اور 10 لاکھ انسانی نما روبوٹ فروخت کرنا شامل ہیں۔

اگر یہ اہداف پورے ہو جاتے ہیں، تو ایلون مسک کے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا، جو اس وقت تقریباً 470 سے 500 ارب ڈالر کے درمیان ہیں۔

ان کی موجودہ دولت میں سالانہ اوسطاً 110 فیصد اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنیاد پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ 2027 تک بغیر کسی نئے پیکیج کے بھی ٹریلین ڈالر کے مالک بن سکتے ہیں۔

دوسری جانب بھارت کے صنعتکار گوتم اڈانی اور ایمازون کے بانی جیف بیزوس بھی آئندہ دہائی میں ٹریلین ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کی دوڑ میں شامل سمجھے جا رہے ہیں۔

اگرچہ شیئر ہولڈرز کی حالیہ منظوری ایلون مسک کے لیے اس مقام تک پہنچنے کا راستہ ہموار کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ کامیابی مکمل طور پر ٹیسلا کی آئندہ ترقی، مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور مسک کی قیادت پر منحصر ہوگی۔

Related Posts