ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی بوتلیں فروخت کرکے 10 لاکھ ڈالرز کمالیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی بوتلیں فروخت کرکے 10 لاکھ ڈالرز کمالیے
ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی بوتلیں فروخت کرکے 10 لاکھ ڈالرز کمالیے

نیویارک: دنیا کے امیر ترین انسان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے چند گھنٹوں میں اپنے پرفیوم کی بوتلیں فروخت کرکے 10 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم کمالی۔

ایلون مسک نے اپنے پرفیوم کا نیا برانڈ پیش کیا ہے اور صرف چند گھنٹوں میں اس کی دس ہزار بوتلیں فروخت کرکے دس لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کمائی ہے۔

برنٹ ہیئر نامی پرفیوم کی ایک بوتل کی قیمت 100 ڈالر ہے، تاہم سال 2023 کی پہلی سہ ماہی میں اس کی فروخت شروع کی جائے گی تاہم لوگوں نے اس کے لیے پیشگی رقم ادا کی ہے۔

ایلون مسک نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں خود کو پرفیوم فروش کے طور پر پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ایک عرصے سے اپنے نام کی خوشبو بنانا چاہتے تھے اور اب خیال آتا ہے کہ اس میں آخر اتنی دیر کیوں ہوگئی؟ ایلون مسک نے ستمبر میں پہلی مرتبہ اپنے پرفیوم کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

4 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش نومبر میں منعقد ہوگی

قبل ازیں وہ ٹیسلا کے نام پر میکسیکو کی شراب تکیلا پیش کرنا چاہتے تھے اور 2020 میں اس کا اعلان بھی کیا تھا۔ پھر 2018 میں ان کی برماکاری (بورنگ) کمپنی نے آگ پھینکنے والا نظام بنایا تھا جس کی قیمت 500 ڈالر تھی اور یوں اس سے ایک کروڑ ڈالر کمائے گئے تھے۔ اس کےبعد انہوں نے بورنگ کمپنی کے نام سے مزید 50 ہزار ہیٹ بھی فروخت کئے تھے۔

Related Posts