اسلام آباد: کراچی والوں کو بجلی کے بلوں پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے کیونکہ کے الیکٹرک نے نیپرا میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کرنے کی درخواست دائر کردی۔
کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں بجلی 4.62 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔
نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 25 اکتوبر کو سماعت کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 74 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
آئی ایم ایف کی پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
قبل ازیں نیپرا کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی جس پر اتھارٹی نے 29 ستمبر کو عوامی سماعت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








