آج پاکستانی خواتین عوامی زندگی کے ہر پہلو میں حصہ لے رہی ہیں، صائمہ سلیم

تازہ ترین

تازہ ترین

آج پاکستانی خواتین عوامی زندگی کے ہر پہلو میں حصہ لے رہی ہیں، صائمہ سلیم
آج پاکستانی خواتین عوامی زندگی کے ہر پہلو میں حصہ لے رہی ہیں، صائمہ سلیم

اقوامِ متحدہ: پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان کی تبدیلی میں خواتین کا بہت اہم کردار ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں خواتین کی ترقی کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں پاکستانی سفارت کار صائمہ سلیم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج پاکستانی خواتین عوامی زندگی کے ہر پہلو میں حصہ لے رہی ہیں، آج ملک کے بعض بڑے بڑے عہدوں پر خواتین فائز ہیں۔

کورونا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ اس کی وجہ سے پاکستانی خواتین کی زندگی بھی بہت زیادہ متاثر ہوئی تھی، تاہم اب کافی بہتری آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹیسلا نے پاکستان کی فارمولا الیکٹرک ریسنگ نسٹ کے ساتھ اشتراک کرلیا

مزید برآں انہوں نے سیلاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے بہت بُری طرح متاثر ہوا، سیلاب کی وجہ سے 33 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں، جس میں سے تقریباََ 6 لاکھ کو فوری طور پر انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ افراد میں 1.6 لاکھ ایسی لڑکیاں ہیں جو کہ بلوغت کی عمر سے گزررہی ہیں جبکہ 130،000 ایسی خواتین ہیں جو کہ حاملہ ہیں اور انھیں فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 50 سے 80 فیصد خوراک پیدا کرنے میں خواتین کا کردار ہے لہٰذا ہمیں اُن پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

Related Posts