ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارتی باؤلرز ناکام، انگلینڈ نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایڈیلیڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ پر بھارت کے خلاف کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے گرفت مضبوط کر لی جبکہ بھارتی باؤلرز پہلے 8 اوورز کے دوران ایک بھی انگلش کھلاڑی کو آؤٹ نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تو بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹس کے نقصان پر 168رنز بنائے۔ انگلینڈ نے 169 رنز کے ہدف کاتعاقب شروع کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ورلڈ کپ 2022 کا موازنہ 1992 کے ورلڈ کپ سے کرنے کی وجوہات

سیمی فائنل میچ کے پہلے 9 اوورز میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 91رنز بنا لیے جس کیلئے رنز کی شرح 10 رن فی اوور سے بھی زائد رہی۔

میچ جیتنے کیلئے انگلینڈ کو 66 بالز میں 78 رنز کی ضرورت ہے جس کیلئے 7 رنز فی اوور کا رن ریٹ چاہئے۔ انگلینڈ ٹیم نے سیمی فائنل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ بھارت کو اگر سیمی فائنل جیتنا ہے تو وکٹس گرانا لازمی ہوگا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے فائنل میچ میں مخالف ٹیم انگلینڈ کو جیتنے کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

میچ کی ابتدا میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کپتان روہت شرما اور کے ایل راہول بیٹنگ کیلئے آئے تو کے ایل راہول کریز پر زیادہ دیر ٹک نہ سکے اور 9 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

 

Related Posts