چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بینچ نے عمران خان نااہلی کیس مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی پرائیویٹ زندگی سے متعلق الزام پر نااہلی مانگی گئی، اس کیس میں ایک بچی کے بنیادی حقوق کا مسئلہ بھی جڑا ہے، عدالتی اختیار استعمال کرنے سے مبینہ بچی کے حقوق متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری اور آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان پانچ حلقوں سے 2018 میں منتخب ہوئے تھے، ان کی نجی زندگی سے متعلق تحقیقات عوامی مفاد میں نہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے 21 جنوری 2019 کو عمران خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کی تھی۔ شہری نے عمران خان کی نااہلی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Related Posts