انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

England defeat Pakistan by 5 wickets in second T20

مانچسٹر: انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے، پاکستان نے 195 رنز بناکر ماضی میں انگلینڈ میں بنائے گئے 191 رنز کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم یہ اسکور بھی انگلینڈ کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔

اس سے قبل انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے 195 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ میں خراب کارکردگی، مصباح الحق کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

کپتان بابر اعظم نے 56 رنز کی باری کھیلی اور تجربہ کار محمد حفیظ نے 69 رنز بنائے،انگلینڈ نے ہدف پانچ وکٹوں پر پورا کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Related Posts