پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر شیلنگ کی مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan cannot recognise Israel until independence of Palestine: FO

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محرم کے جلوس کے شرکاء پر آنسو گیس کے شیل اور چھرے برسانے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چھروں کے غیر قانونی اور اندھا دھند استعمال کے سبب درجنوں کشمیری شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی قابض فوج 2010   سے پیلٹ گن اور مہلک ہتھیاروں کااستعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پیلٹ گنوں سے شہریوں کو نشانہ بنانااورہلاکتوں کا سبب بننا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔بی جے پی قیادت بھارتی قابض فوج کے ان غیر قانونی اقدامات کی براہ راست ذمہ دار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پچھلے ہفتے کے دوران بھارتی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں محرم کے جلوسوں میں شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کااستعمال کیا۔

گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر بھارتی فورسز کی جانب سے چھرے اور آنسو گیس کے گولے فائر کیے جانے کے بعد 40 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے

جمعہ کے روز سے سری نگر ، پلوامہ اور شوپیاں میں فوجیوں کے ذریعہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران ہلاک جوانوں کی تعداد 10 ہوچکی ہے۔

Related Posts