پاک افغان امن منصوبے کے حوالے سے دوسرا اجلاس کل کابل میں ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pak-Afghan bilateral forum to meet tomorrow

اسلام آباد: افغانستان پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کا دوسرا جائزہ اجلاس کل یعنی پیر کے روزکابل میں ہوگا۔

وزارت خارجہ کی طرف سے آج جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود سینئر عہدیداروں پر مشتمل پاکستان وفد کی قیادت کریں گے۔ افغان وفدکی قیادت نائب وزیر خارجہ میروائیس نائب کریں گے۔

پہلا جائزہ اجلاس 10 جون 2019 کو اسلام آباد میں ہوا،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فریم ورک میں پولیٹیکل ڈپلومیٹک ، ملٹری ٹو ملٹری کوآرڈی نیشن ، انٹیلی جنس تعاون، معیشت اور مہاجر ین کے امور پر پانچ ورکنگ گروپس شامل ہیں۔

دوسری میٹنگ کے دوران اے پی اے پی پی ایس کے تحت پانچوں ورکنگ گروپ اس عمل کو آگے لے جانے کے نظریہ کے ساتھ پہلے سے ہونے والے مباحثوں اور فیصلوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اے پی اے پی پی ایس کا قیام پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں ادارہ شمولیت کے لئے ایک جامع اور منظم ڈھانچہ فراہم کرنے کے لئے 2018 میں کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پاکستان نے اس گروپ کے نائب سربراہ ملا عبد الغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کے ایک وفد کی میزبانی کی تھی۔

مزید پڑھیں: پابندیوں کے بعد ملا برادر کی قیادت میں افغان طالبان کے وفد کا دورۂ پاکستان

طالبان وفد کا یہ دورہ امن عمل کے ایک اہم مرحلے کے تحت انٹرا افغان بات چیت کے جلد آغاز کے لئے کی جانے والی کوششوں کا تسلسل تھا۔

Related Posts