وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ
سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے جاری کام کا معائنہ کرنے کے لئے آج کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے آج کے الیکٹرک کے شاہین گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں کے الیکٹرک کے سی ای مونس علوی نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر ریت کے تھیلے لانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین گرڈ اسٹیشن پورے ڈیفنس کو بجلی کی فراہمی کر رہا ہے اور اس بجلی کی تنصیب کے اندر بارش کا پانی جمع ہونے سے روکنے کیلئے ریت بیگ لگائے جائیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ اس وقت 197 میں سے 12 بجلی فیڈر کام کررہے ہیں جبکہ بارش کے پانی کی مکمل نکاسی کے بعد ڈیفنس فیز VI کی بجلی بحال ہوگی۔

مزید برآں وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈیفنس اسٹریٹ 26 اور بخاری کمرشل لین کا بھی دورہ کیا اور سی بی سی ، واٹر بورڈاور کے ایم سی کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹیموں کو حکم دیا کہ وہ آج رات تک علاقے کو صاف کریں۔

مزید پڑھیں: سیلابی صورتحال، پنجاب اور سندھ میں آج سے پھر بارش ہوگی۔محکمۂ موسمیات

اپنے دورے کے دوران صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ اور معاون مرتضی وہاب بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ٹیموں کو پانی نکالنے کے لئے مزید تین مشینیں استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts