پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں جاری ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد کی سات وکٹوں کے باعث پوری انگلش ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
جمعے کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
میچ کے پہلے ہی اوور کی پانچویں بال پر ڈیبیو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے انگلش اپنر کی وکٹ لے لی۔
اسکور جب 63 رنز پر پہنچا تو ابرار احمد نے بین ڈکٹ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔
اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے۔
کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 180 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز جارحانہ انداز میں کیا لیکن 228 پر ابرار نے بین سٹوکس کو 30 رنز پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔
231 کے مجموعی سکور پرابرار نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے 7 ویں وکٹ اپنے نام کی۔
انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 245 رنز پر گری جب اولی روبنسن رنز بنانے کے بعد ابرار حمد کا ایک اور شکار ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








