وفاقی ٹیکس محتسب کا بڑا فیصلہ، سویا بین کی کنسائمنٹ ریلیز کرنے کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

سویابین کی کنسائمنٹ کلئیر کرنے سے متعلق کیس میں ایف بی آر کے ذیلی ادارہ وفاق ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) کا بڑا فیصلہ، کنسائمنٹ روکنے کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
قبل ازیں وفاقی ٹیکس محتسب میں کیس کی سماعت کے دوران ایف ٹی او نے ایف بی آر اور فوڈ سیکورٹی حکام کے تمام دلائل مسترد کردیے۔
 ایف ٹی او نے ایف بی آر اور فوڈ سیکورٹی حکام کے پیش کردہ دلائل کو امپورٹ قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

معاشی و سیاسی بحران، پاکستان کے 37فیصد شہری وطن چھوڑنے کے خواہش مند

جبکہ سماعت کے دوران کسٹمز انٹیلی جنس نے کنسائمنٹ ریلیز کرنے کی حمایت ظاہر کی۔
ایف ٹی او اپنے فیصلے میں کراچی پورٹ پر رکے تمام جہازوں سے مال آف لوڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ کنسائمنٹ ریلیز کرنے کا حتمی اور تفصیلی فیصلہ جلد سنا دیا جائے گا۔
فیصلے کے بعد فوری طور پر کنسائنمنٹ ریلیز کا عمل شروع کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد 10 روز کے اندر تمام کنسائمنٹ ریلیز کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایف ٹی او فیصلے پر عمل درآمد کی خود نگرانی کرے گا اور اس ضمن میں تحریری فیصلہ آج ہی حکام کو ارسال کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سویا بین اور کنولا سیڈز کی کلیئرنس نہ ہونے سے ملک بھر میں چکن کی فارمنگ شدید مشکلات کا شکار ہوگئی تھی اور چکن فارمنگ کی صنعت پر شدید خطرات کے بادل منڈلا رہے تھے۔

Related Posts