ملتان: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی وہی جارحانہ حکمت عملی جاری رکھی جائے گی جس سے گزشتہ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔
ٹریننگ سیشن کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ گراؤنڈ میں داخل ہوگی کیونکہ لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیونگ اسٹون کی انجری کے بعد مارک ووڈ اسکواڈمیں ہوں گے اور وہ ووڈ کی باؤلنگ کی رفتار سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کلاس کیپر پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی گئی تھی لیکن حالیہ کنڈیشن کے باعث انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنا مشکل ہے۔
اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ خشک نظر آرہی ہے اور یہ ریورس سوئنگ اور اسپنرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم اسی جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ گراؤنڈ میں اترے گی جو گزشتہ میچ میں کامیاب رہی تھی۔
انگلینڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اور ملتان کی کنڈیشنز میں زیادہ فرق نہیں ہے، دیکھتے ہیں بابر اعظم ٹاس جیت کر کیا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ کی ٹیم میں موجودگی فرق پیدا کرے گی کیونکہ 150/kmph کی رفتار والا بولر کسی بھی ٹیم کا اثاثہ ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، عمر نہیں کارکردگی دیکھیں۔شعیب ملک
انہوں نے کہا کہ باوجود اس کے کہ پاکستان کے پاس عالمی معیار کے فاسٹ باؤلرز ہیں لیکن انگلینڈ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز جیتنے کی پوری کوشش کرے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








