زلفی بخاری نے آڈیو لیک کو جعلی قرار دے دیا، فرانزک کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

زلفی بخاری نے آڈیو لیک کو جعلی قرار دے دیا، فرانزک کا مطالبہ
زلفی بخاری نے آڈیو لیک کو جعلی قرار دے دیا، فرانزک کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم کے معاون زلفی بخاری نے پی ٹی آئی چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک کی تردید کردی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ مبینہ آڈیو کا فرانزک کرایا جائے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر پوسٹ کیے گئے پیغام میں زلفی بخاری نے اس بات کو مسترد کردیا کہ انہوں نے گھڑیاں خریدی یا بیچی ہیں۔

انہوں نے ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر فرانزک جانچ کے لئے بھیجا جائے۔ انہوں نے پیشکش کی کہ میں اپنیخرچ سے فارنزک کرانے کے لئے تیار ہوں۔

تازہ ترین آڈیو میں، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے زلفی بخاری سے رابطہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ایسی گھڑیاں ٹھکانے لگائیں جو سابق وزیراعظم کے استعمال میں نہیں ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔

مزید پڑھیں:ذلفی بخاری اور سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔

Related Posts