اسلام آباد: سعودی عرب پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، حج کوٹا جوکہ کورونا وباء آنے سے قبل تقریباً 180,000 کی سطح پر تھا، اسے اُسی سطح پر لے جایا جارہا ہے، اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ سعودیہ میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق امسال پاکستان کو عازمین جج کا مکمل کوٹہ ملے گا، سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے مکمل حج کوٹہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
سیکرٹری مذہی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں سال 1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی فریضہ جج کیلئے جاسکیں گے۔
مزید پڑھیں:پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر امداد کی درخواست کردی
واضح رہے کہ گزشتہ برس کورونا کے باعث پاکستان کے حج کوٹے میں کٹوتی کردی گئی تھی، گزشتہ برس صرف 81 ہزار 132 پاکستانی فریضہ حج ادا کر سکے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








