کراچی: ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخی بلند سطح پر پہنچ گئیں، 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2250 روپے بڑھ گئی اور سونے کی فروخت گزشتہ روز 164,150 روپے کے مقابلے میں 166,400 روپے پر ہوئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری بیان کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 1929 روپے کا اضافہ ہوا اور 140,732 روپے کے مقابلے میں 142,661 روپے پر فروخت ہوا جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 129,004 روپے کے مقابلے میں 130,773 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1860 روپے اور 1594.65 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 167 پوائنٹس کی مندی
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا اور اس کی فروخت 1784 ڈالر میں ہوئی جبکہ اس کی فروخت 1,774 ڈالر تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








