پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر امداد کی درخواست کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر امداد کی درخواست کردی
پاکستان نے سعودی عرب سے مزید 4.2 ارب ڈالر امداد کی درخواست کردی

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب سے 4.2 ارب ڈالر امداد کی درخواست کردی ہے، کیونکہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے۔ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 7.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئے۔

اس سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سابق سفیر ڈاکٹر علی اسیری نے کہا تھا کہ ریاض حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والے پاکستان کے موجودہ معاشی بحران کو روکنے اور ریفائنری، پیٹرو کیمیکل کمپلیکس، کان کنی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر اسیری کا مزید کہنا تھا کہ دیگر شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، کھیلوں، چمڑے کے سامان اور جراحی کے آلات میں سعودی سرکاری اور نجی سرمایہ کاری کی بھی زبردست گنجائش موجود ہے۔

گزشتہ ہفتے، مملکت سعودی عرب (کے ایس اے) نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے اسٹیٹ بینک میں 3 بلین ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے این ڈی ایم سی پروگرام کیلئے 15 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (SFD) نے ستمبر میں پاکستان کے ساتھ مزید ایک سال کے لیے 3 بلین ڈالر جمع کرنے کی تصدیق کی۔ یہ رقم ایس ایف ڈی نے دسمبر 2021 میں ایک سال کے لیے ایس ایف ڈی اور اسٹیٹ بینک کے درمیان پاکستان کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے جمع کرائی تھی۔

Related Posts