پاکستان اور انڈونیشیا کا مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کا مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
پاکستان اور انڈونیشیا کا مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ

بالی: پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو مشترکہ وزارتی کمیشن کے قیام سے متعلق مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے جس کا مقصد دو طرفہ روابط اور تعاون کو آگے بڑھانا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کے انڈونیشین ہم منصب ریٹنو مارسودی نے بالی میں ملاقات کے دوران دستاویز ات پر دستخط کیے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت ایک آزاد معاشرے کی بنیاد ہے۔ جمہوری نظام اور روایات کے تسلسل سے ہی پائیدار ترقی ممکن ہے۔ پاکستان ہمیشہ سے عوام پر مبنی جمہوریت کیلیے کوشاں رہا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بوسنیا ہرزیگوینا کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بسیرا ترکوک سے بھی ملاقات کی اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں، تجارت اور دوطرفہ تعاون کے طریقہ کار کے ذریعے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

انہوں نے ان شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی وسعت کو بڑھانے پر اتفاق کیا جو ٹھوس نتائج پر مبنی ہوں گے۔

Related Posts