کراچی: انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گیارہویں میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ میچ ہفتہ کے روز نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا، جو انہوں نے افغانستان کے خلاف اپنے پہلے میچ میں حاصل کیا تھا جبکہ ان کا آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
جنوبی افریقہ میں ٹرسٹن سٹبس، ریان ریکلیٹن، راسی وین ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسین (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو جانسن، کیشَو مہاراج، کگیسو ربادا، لُنگی نگیدی شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم میں فلپ سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، جو روٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان)، لیام لیونگ اسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید، ثاقب محمود شامل ہیں۔
انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 70 ایک روزہ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے جنوبی افریقہ نے 34 میچز جیتے جبکہ انگلینڈ نے 30 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ پانچ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے، اور ایک میچ ٹائی ہوا۔
چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں دونوں ٹیمیں اب تک چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں جن میں دونوں نے دو، دو میچز جیتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








