پنجاب میں اسموگ، آج سے 4روز کیلئے تعطیل، دفعہ 144بھی نافذ

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب میں اسموگ کے باعث ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ نگران حکومت نے آج سے 4روز کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبے کے 8 شہروں میں دفعہ 144نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کے باعث پنجاب کی نگران حکومت نے جمعرات سے اتوار تک اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ 9 سے 12 نومبر تک تمام مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی بند رہیں گے۔

موٹر ویز پر سفر کرنے والے تمام شہری ہوجائیں ہوشیار!۔۔۔

نگران حکومت نے پنجاب میں اسموگ کے باعث سرکاری دفاتر، ریسٹورنٹس، سینما، پارکس اور جم بھی 9 سے 12نومبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے 8 اضلاع میں عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی ایمرجنسی کے دوران بیکریاں اور فارمیسیز کھلی رہیں گی اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلتی رہے گی۔ صوبے کے 8 شہروں میں 3روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

اس دوران فصلیں، کوڑا کرکٹ، ٹائر، پولیتھین بیگ، پلاسٹک، ربر اور چمڑا جلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ دفعہ 144 کا اطلاق لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، ننکانہ صاحب اور قصور پر کیا گیا ہے۔

دفعہ 144 جن شہروں میں نافذ کی گئی ہے، ان میں نارووال، سیالکوٹ اور حافظ آباد بھی شامل ہیں۔ اسموگ کے باعث پنجاب کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی ایمرجنسی کا نفاذ آج سے کردیا گیاہے۔

Related Posts