کمشنر کراچی نے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

 کمشنر کراچی کی جانب سے پھلوں کی قیمتوں کی نئی فہرست جاری کردی گئی ہے۔

کمشنر کراچی سلیم راجپوت کی جاری کردہ فہرست کے مطابق کیلا درجہ اول فی درجن کے سرکاری نرخ 67روپے، کیلا درجہ دوئم فی درجن کے 52روپے، سیب گولڈن درجہ اول کے سرکاری نرخ 228روپے فی کلو جبکہ سیب درجہ دوئم کے 161 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔

جاری کردہ فہرست میں موسمی درجہ اول کی قیمت 127روپے فی کلو جبکہ موسمی درجۂ دوم کی 92 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح چیکو درجۂ اوّل کی قیمت 117روپے جبکہ چیکو درجۂ دوم کی قیمت 92 روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

موسم سرما میں گیس کس وقت ملے گی؟ صارفین کے لئے اہم خبر

دوسری جانب ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے، گھی میں 23 روپے فی کلو سے لے کر 38 روپے تک کی کمی کی گئی۔

اس کے علاوہ کوکنگ آئل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر سے لے کر 36 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کردیا گیا ہے، کمی عام صارفین کی سہولت کے لیے کی گئی ہے۔

Related Posts