ڈرامہ سیریل عشق میں تیرے صدقے کی 10ویں قسط نے مداحوں کو مسحور کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

عشق میں تیرے صدقے
(فوٹو: آن لائن)

ڈرامہ سیریل عشق میں تیرے صدقے کی دسویں قسط نے مداحوں کو مسحور کردیا، یوٹیوب پر ڈرامے کی اس نئی قسط کے ویوز 21 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جیو اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے پیش کردہ ٹی وی سیریل ”عشق میں تیرے صدقے“ کا آغاز 13 فروری سے ”جیو ٹی وی“ پر ہوا جس میں جنون خود اپنے محبوب کیلئے امتحان بن گیا۔

ڈرامہ نگاروں کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی ریحانہ آفتاب کے قلم کا شاہکار ہے، صائمہ وسیم کی ہدایات میں عشق کی اِنتہا کو ایک نئے منظرنامے کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کیا گیا اور عوام کی بڑی تعداد ڈرامے کو پرشوق نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistani Dramas (@pakistanidramasliv)

ایک جانب تو اس ڈرامے کے کی کہانی میں منیب بٹ اور عنیقہ ذوالفقار کے بیچ قائم محبت کو آزمائشوں سے نمٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری جانب اس ڈرامے میں روزمرہ گھریلو مسائل اور معاشری معاملات کو بھی خوبصورتی کے ساتھ موضوع بنایا گیا ہے۔

ڈرامے کی نئی قسط جو گزشتہ شب نشر کی گئی، اس میں ایک کردار نماز پڑھتا ہے تو دوسرا بڑا ہونے کے باوجود اس کے کندھے دبا کر عجز و انکسار کی مثال قائم کردیتا ہے۔ نور کی پھوپھو اسے اپنے ساتھ سونے کا کہتے ہوئے زور دیتی ہیں کہ اگر وہ باہر گئی تو پھر کام میں لگ جائے گی۔

ایک اور سین میں دکھایا گیا ہے کہ نور کی پھوپھو اس کیلئے کپڑے لے کر آتی ہیں جسے نور غیر ضروری قرار دیتی ہے لیکن پھوپھو اسے ڈانٹ کر کہتی ہے کہ میں آج تمہیں اپنے ہاتھوں سے تیار کروں گی۔ عوام کی بڑی تعداد نے دونوں کرداروں کی محبت اور ڈائیلاگ ڈلیوری کی تعریف کی ہے۔

Related Posts