پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 146 روپے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ال پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخ کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3000 روپے اضافے سے 536,562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 2572 روپے مہنگا ہوکر 460,015 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل فی 10 گرام سونا 2358 مہنگا ہونے کے بعد 421,695 روپے کا ہوگیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں ایک تولہ چاندی 146 روپے اضافے سے 9094 روپے جبکہ 10 گرام 125 مہنگا ہونے ہونے سے 7796 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے سے 5138 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے جبکہ چاندی کی قدر میں 1.46 ڈالر اضافے سے 86.10 ڈالر کا ہوگئی ہے۔
قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قدر میں اضافہ اور ملکی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی مضبوطی بتائی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








