نیٹ فلکس: نائٹ ایجنٹ کا تیسرا سیزن، دیکھیں یا چھوڑ دیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نائٹ ایجنٹ
(فوٹو: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس کی مقبول جاسوسی تھرلر سیریز دی نائٹ ایجنٹ کا تیسرا سیزن نت نئی ہنگامہ آرائیوں، سنسنی خیز تصادم اور ایکشن کے ساتھ مداحوں کو بھرپور تفریح مہیا کررہا ہے۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ نائٹ ایجنٹ کا تیسرا سیزن ماضی کے مقابلے میں سب سے اچھی کہانی کے ساتھ آیا ہے جو سیریز کی کہانی نگاری میں بہتر ارتقا کی نشاندہی کرتا ہے جو اسے ایک وقتی تفریح سے بڑھ کر اعلیٰ درجے کی جاسوسی سیریز بناتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Inside Fandom (@inside_fandom)

ماضی میں نائٹ ایجنٹ کے سیزن 1 اور سیزن 2 کو عموماً نیٹ فلکس کے جاسوسی شوز کا فاسٹ فوڈ کہا گیا، تاہم سیزن 3 ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ پختہ اور سنجیدہ کہانی اور بہترین ایکشن کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ ناقدین کا ماننا ہے کہ سیریز نے بالآخر “گریجویشن مکمل” کرلی۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیٹ فلکس کے عام صارفین کو نائٹ ایجنٹ کا تیسرا سیزن دیکھنا چاہئے یا نہیں؟ تو اگر آپ ویک اینڈ پر مسلسل فائرنگ، سنسنی خیز کاروں کے تعاقب پر مبنی مناظر اور عالمی سازشوں سے بھرپور کہانی دیکھنا چاہیں تو اسے ضرور دیکھنا چاہئے۔

تیسرے سیزن میں ایک متنازعہ تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ مداحوں کے پسندیدہ کردار روز لارکن کی عدم موجودگی سوشل میڈیا صارفین کو کھٹک رہی ہے تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ ان کی رخصتی سے پیٹر کی پیشہ ورانہ ترقی اور نائٹ ایکشن ابھر کر سامنے آگیا ہے۔

Related Posts