میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے ،علی امین گنڈاپور

تازہ ترین

تازہ ترین

equipment has been provided to the medical staff, Ali Amin Gandapur

اسلام آباد:وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں ۔

گلگت بلتستان میں 50 سے زائد کیورنٹائن سینٹربنائے گئے ہیں ،ٹیسٹنگ کی صلاحت کو بتدریج بڑھا رہے ہیں ۔

علی امین خان گنڈاپورنے کہا ہے کہ میڈیکل اسٹاف کو تمام تر حفاظتی سامان فراہم کر دیا گیا ہے ۔

کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہو گا ،مشکل حالات میں عوام، حکومت اور ڈبلیو ایچ او کی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں بڑی کا خدشہ، حکومت قوم کو خطرے میں ڈال رہی ہے ، شہباز شریف

پاک افواج ، انتظامیہ اور دیگر حکومتی ادارے دن رات کام کر رہے ہیں ،کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے ۔

علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالات پر گہری نظر ہے ، کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے لی ہے ۔

Related Posts