لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کو استثنیٰ دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نے سماعت کی جبکہ نواز شریف کے وکیل نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرلی ہے جبکہ احتساب عدالت نے یوسف عباس کو ریفرنس دائر کرنے تک چھوٹ دے دی۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ نوازشریف میڈیکل کی بنیاد پر اپنے علاج کے سلسلے میں گذشتہ سال نومبر سے لندن میں مقیم ہیں۔