ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان نے کشمیر جانے کا ارادہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Halima Sultan Love and Greetings for Pakistani fans

کراچی : پاکستان میں شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک نے کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا ہے کہ مجھے کشمیر کی ثقافت سیکھنے کا بہت شوق ہے اور ثقافت پر دستاویزی فلم بنانے کیلئے کشمیر جانا چاہتی ہوں۔

اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا ہے میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کے حل کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ اسلامی فتوحات پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کیا جارہا ہے جبکہ اس ڈرامہ نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھولیا ہے۔

ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ ایسر بلجیک نے اس سے قبل پاکستان میں بے پناہ مقبولیت کے بعد پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کی “روشنی” بھی پاکستان میں جگمگانے کیلئے بے قرار

اداکارہ ایسرا بلجیک کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری حالات معمول پر آنے کے بعد اپنے مداحوں سے ملنے کیلئے پاکستان ضرور آؤنگی۔

Related Posts