پاکستان ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کے لیے نئی سہولیات متعارف کروانے کے بعد کرائے بڑھا دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے دوران چائے اور ہلکے پھلکے ناشتہ جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی جس میں برگر، سینڈوچ، پیٹی، چپس، کیک اور جوس شامل ہونگے۔
پاکستان ریلوے نے ان اضافی سہولیات کی وجہ سے پنڈی ریل کار، سبُک خرّم اور سبُک رفتار ٹرینوں کے تمام اے سی اور اکنامی کلاس کے کرائے میں 150 سے 250 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے کرائے کچھ یوں ہیں۔
اے سی پارلر: 2,500 روپے
اے سی بزنس: 2,250 روپے
اے سی اسٹینڈرڈ: 2,100 روپے
اکنامی کلاس: 1,300 روپے
واضح رہے کہ روزانہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان تین ہزار سے زائد مسافر سفر کرتے ہیں۔ پاکستان ریلوے ایک منافع بخش سرکاری ادارہ ہے جو ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی کے مطابق کرایوں میں اضافہ یا کمی کرتا ہے۔ بعض اوقات اضافی سہولیات کے ساتھ کرائے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا جاتا ہے تاکہ مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








