بھارتی خواتین بھی غیر مہذب نکلی! پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء سے ہاتھ ملانے سے انکار

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ جیو نیوز)

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں جاری ویمنز ورلڈ کپ کے میچ میں بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے صاف انکار کر دیا جس پر کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے کوالیفائر مرحلے میں اچھا کھیل پیش کیا ہے اور آج بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

میچ کے آغاز سے پہلے بھارتی خواتین ٹیم نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا جو گزشتہ ایشیا کپ میں بھارتی مینز ٹیم کی پاکستان کے کپتان اور کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کی متنازعہ روایت کو دہرایا گیا۔ اس سے پہلے ایشیا کپ میں بھی بھارت کی مردوں کی ٹیم نے اس قسم کا رویہ اختیار کر کے کھیل کی حرمت کو پامال کیا تھا جس پر کرکٹ حلقوں اور شائقین میں سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔

یہ واضح ہے کہ کھیل میں رویے اور اخلاقیات کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے، لیکن بھارت کی مرد اور خواتین دونوں ٹیموں کے ایسے غیر روایتی اور غیر پیشہ ورانہ اقدامات نے کرکٹ کے عالمی معیار کو نقصان پہنچایا ہے اور کھیل کے اصل جذبے کو دھندلایا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے جس کی وجہ سے میچ میں خلل پڑنے کا امکان ہے۔

Related Posts