نیہا ککڑ کے میلبورن کنسرٹ تنازع سے متعلق منتظمین کے چونکا دینے والے انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

Event coordinators' shocking claims about Neha Kakkar’s Melbourne concert delay
India Forums

میلبورن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ میں تاخیر کے معاملے پر مشہور بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو تقریب کے میزبانوں پیس ڈی اور بکرام سنگھ نے متفقہ طور پر مسترد کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ نیہا ککڑ اس وقت مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئیں جب وہ تقریباً تین گھنٹے تاخیر سے اسٹیج پر پہنچیں جس پر شائقین شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے لگانے لگے۔ اس موقع پر نیہا ککڑ کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ جذباتی انداز میں روتے ہوئے شائقین سے تاخیر پر معذرت کر رہی ہیں۔

یہ کنسرٹ بیٹ پروڈکشن میلبورن نے منعقد کیا تھا جبکہ تقریب کی میزبانی پریت پبلا نے کی جو ایونٹ کے منتظم بھی تھے۔

پیس ڈی اور بکرام سنگھ نے معروف میزبان سدھارتھ کنن کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ ساری صورتحال کے عینی شاہد ہیں۔ پیس ڈی نے پریت پبلا کو مخلص اور دیانت دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں نیہا ککڑ کی دیر سے آمد اور بعض ناپسندیدہ رویوں سے متعلق بروقت آگاہ کیا گیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Neha Kakkar (@nehakakkar)

 

بکرام سنگھ کے مطابق کنسرٹ کا آغاز شام ساڑھے 7 بجے ہونا تھا تاہم نیہا ککڑ رات 10 بجے اسٹیج پر آئیں جس کے باعث شائقین میں غصہ بڑھ گیا۔

پیس ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ نیہا کی ٹیم کی جانب سے منتظمین کو واضح طور پر کہا گیا کہ اگر پنڈال مکمل طور پر نہیں بھرا تو وہ پرفارم نہیں کریں گی۔ ان کے مطابق نیہا کی ٹیم کا کہنا تھاکہ صرف 700 لوگ؟ جب تک مزید لوگ نہیں آتے اور ہال نہیں بھرتا، میں پرفارم نہیں کروں گی۔

نیہا ککڑ کی جانب سے کنسرٹ کے دوران رہائش، کھانے اور پانی جیسی بنیادی سہولیات نہ فراہم کرنے کے الزامات کو بھی پیس ڈی نے جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ تکنیکی و لاجسٹک ضروریات پوری کی گئی تھیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی گئی تھی۔

Related Posts