سونے کے نرخ سن کر سب حیران، قیمتوں میں غیر متوقع کمی! جانیں صرافہ مارکیٹ کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں بدھ 5 نومبر 2025 کو سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازی نرخ کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمی آئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے ہوگئی ہے جبکہ 24 قیراط فی 10 گرام سونا 857 روپے کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا (22 قیراط) کی قیمت میں 678 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔

چاندی کے نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 5,022 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 4,305 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی اور فی اونس ریٹ 10 ڈالر گھٹ کر 3970 ڈالر پر آگیا۔ بین الاقوامی سطح پر چاندی 47.60 ڈالر فی اونس پر ٹکی رہی۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے رویے کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

Related Posts