پاکستان کی عمدہ بالنگ، بھارت کی پوری ٹیم 119 رنز پر ڈھیر

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو جیو

آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 119 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

نیویارک میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلا اوور مکمل ہوا تو بارش دوبارہ شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا اور کھلاڑی میدان سے باہر چلے گئے۔ بعد ازاں میچ شروع ہوا تو ویرات کوہلی 4 رنز بناکر نسیم شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کے خلاف بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پرگری۔

بھارت کی دوسری وکٹ 19 رنز پر گری جب بھارتی کپتان روہت شرما شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کےخلاف بھارت کی تیسری وکٹ 58 رنز پرگری جب اکثرپٹیل 20 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز پرگری۔ سوریا کمار یادیو 7 رنز بناکر حارث رؤف کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پرگری جب شیوام ڈوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

پاکستان کےخلاف بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر گری جب محمد عامر کی مسلسل 2 گیندوں پر دو بھارتی بلے باز آؤٹ ہوئے۔ ریشبھ پنٹ 42 اور  رویندرا جڈیجا صفر پر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

112 کے مجموعی اسکور پر ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمراہ بھی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوگئے۔ بھارت کی آخری وکٹ 119 کے مجموعی اسکور پر گری جب ارشدیپ سنگھ 9 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کیخلاف بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے، رشب پنت 42، اکشر پٹیل 20 اور روہت شرما نے 13 رنز بنائے۔

حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 ناور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Related Posts