تباہ کن بولنگ کے بعد بیٹنگ ناکام، پاکستان کو بھارت سے 6رنز سے شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو بھارت
(فوٹو: منٹ)

نیو یارک: تباہ کن بولنگ کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ ناکام رہی، پاکستان کو بھارت سے 6رنز سے شکست ہوئی ہے۔ پاک بھارت میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6رنز سے شکست دی۔ بابر اعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 19 اوور میں صرف 119 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 7وکٹس کے نقصان پر 113رنز بنا سکی۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ 26رنز پر گری جب کپتان بابر اعظم 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ عثمان خان 57 کے مجموعی اسکورپر 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان نے 13 رنز بنائے اور73 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، محمد رضوان 80 کے مجموعی اسکور پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان بھی قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور 4رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 88کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

افتخار احمد نے 5 رنز بنائے اور 102 کے مجموعی اسکور پر آؤت ہوئے۔ عماد وسیم نے 15، رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 10 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارتی ٹیم کے جسپریت بمرا 3 جبکہ ہاردک پانڈیا 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Posts