نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا وقت آگیا، محسن نقوی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کیلئے تیار

تازہ ترین

تازہ ترین

محسن نقوی
(فوٹو: پی سی بی)

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا وقت آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارت کے خلاف میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کو چھوٹی نہیں، بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن رہی۔ کرکٹ ٹیم اپنی کم ترین درجے کی پرفارمنس پر ہے۔ قوم جلد بڑی سرجری ہوتی ہوئے دیکھے گی۔

گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پہلے لگ رہا تھا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا لیکن آج کی کارکردگی انتہائی خراب رہی۔ یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کرنا ہوگی۔ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانا پی سی بی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ باہر بیٹھے نئے ٹیلنٹ کو بھی موقع دیا جائے۔ ہمیں چیمپیئنز ٹرافی کیلئے ٹیم کو تیار کرنا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کو دنیا کی بہترین ٹیم بنائیں گے۔ اچھی طرح جانتے ہیں کہ ٹیم میں کیا چل رہا تھا اور شکست کے اسباب کیا ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی بیٹرز نے بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں انتہائی غیر ذمہ داری سے جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔ بیٹرز 120 کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کو سپر 8 کے مرحلے میں رسائی کیلئے اگر مگر کی صورتحال درپیش ہے۔

Related Posts