بسنت کی بہار کی آمد آمد پر پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں یکم فروری سے پتنگوں، گڈوں اور ڈور کی فروخت شروع ہوگی۔
اس سلسلے میں حکام کے مطابق لاہور میں 2246 ٹریڈرز کو پتنگوں اور متعلقہ سامان کی خریدو فروخت کی اجازت مل گئی ہے، یکم فروری سے پتنگوں اور ڈوروں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہے اور 8فروری تک خرید وفروخت کی جاسکے گی۔
8فروری کے بعد پتنگیں بنانے اور بیچنے پر مکمل پابندی ہو گی، ابھی تک 2504 ٹریڈرز نے آن لائن اپلائی کیا، 163 رجسٹریشن اِن پراگریس ہیں، 95 ٹریڈرز کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








