پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار تعطیل کے بعد پیر کو پہلے کاروباری دن کے ابتدائی سیشن میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دن 11 بجکر 45 منٹ پر 100 انڈیکس میں 555 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹاک مارکیٹ کے اہم شعبوں میں خاص طور پر آٹوموبائل، سیمنٹ، کمرشل بینک، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن اور او ایم سیز میں خریداری دیکھی گئی۔ کمپنیوں میں ایس این جی پی ایل، پی ایس او، پی پی ایل، او جی ڈی سی، ماری، ایم ای بی ایل، ایم سی بی، وافی اور این بی پی نے مثبت کارکردگی دکھائی۔
گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی جہاں ایس ای 100 انڈیکس 4,574.78 پوائنٹس یا 2.8 فیصد اضافے کے ساتھ 166,677.70 پوائنٹس پر بند ہوا۔
عالمی مارکیٹس میں ایشیائی اسٹاکس نے 2025 کے آخری ماہ کے آغاز پر محتاط مگر مستحکم آغاز کیا۔ امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے جذبات کو سہارا دیا۔ جاپانی ین کی قدر میں بھی مضبوطی دیکھنے کو ملی اور یہ فی امریکی ڈالر 155.64 تک پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








