صدر آصف علی زرداری نے کل (2 دسمبر 2025) بروز منگل کو پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جوکہ شام 3 بجے قومی اسمبلی ہال میں منعقد ہو گا۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کے شق 1 اور آرٹیکل 56 کے شق 3 کے تحت طلب کیا گیا ہے۔اس اجلاس میں اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکزکے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہےجبکہ اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ صدر نے قومی اسمبلی کا الگ اجلاس بھی 3 دسمبر 2025 بروز بدھ کو صبح 11:30 بجے طلب کر لیا ہے۔ دونوں اجلاسوں میں حکومت کی پالیسیوں، قانون سازی اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
یہ دونوں اجلاس ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کے تناظر میں بہت اہمیت کے حامل ہیں، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کئی اہم امور پر بحث ہو سکتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








