انتہا پسند ہندو رہنما کی بھارت کی تیس ہزار مساجد کو مندر وں میں بدلنے کی دھمکی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارت میں ایک ہندو انتہا پسند رہنما نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کی تیس ہزار مساجد کو توڑ کر مندر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں بھارت میں ہندو بالادستی کے حامی ایک انتہا پسند رہنما کو کھلے عام مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقوام متحدہ کی اہم خاتون عہدیدار کا دورہ قندھار، اعلیٰ طالبان قیادت سے ملاقاتیں

اپنی پبلک تقریر میں انتہا پسند رہنما کہتا ہے کہ ہم نے ایک بابری مسجد کو توڑ کر رام مندر بنانے کا آغاز کیا ہے، پورے بھارت میں اب بھی 30,000 مساجد ایسی موجود ہیں، جو پہلے (ان کے دعوے کے مطابق) مندر تھے، ان سب کو توڑ کر مندر بنانا ہوگا۔

انتہا پسند تنظیم بجرنگ دَل کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے آزو بازو پاکستان، افغانستان، بنگلہ دیش یہ سب ممالک ہندوستان کا حصہ تھے، یہ ہماری کمزوری کی وجہ سے الگ ملک بن گئے ہیں، ہمیں ان کو بھی واپس لینا ہے۔

Related Posts