ملک بدلنے کیلئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے، لیاقت بلوچ

تازہ ترین

تازہ ترین

جماعت اسلامی پاکستان نے ڈیرہ مراد جمالی میں گرینڈ شمولیتی پروگرام کے تحت عام انتخابات کے حوالے سے اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔

ڈیرہ مراد جمالی میں ایک گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سمیت دیگر قائدین کی قیادت میں نصیرآباد کے مختلف علاقوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

گرینڈ شمولیتی تقریب سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی، نائب امیر بلوچستان حافظ محمد اسماعیل مینگل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو، صوبائی نائب امیر بشیراحمد ماندائی، ضلعی نائب امیر پروفیسرمحمد ابراہیم ابڑو، ضلعی امیر خاوند بخش مینگل، مولانا ایوب منصور، وڈیرہ محمد خان بگٹی، وڈیرہ محمد یوسف عمرانی، وڈیرہ عبدالحنان ڈومکی، وڈیرہ نیاز احمد کھوسہ، سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں:

انتہا پسند ہندو رہنما کی بھارت کی تیس ہزار مساجد کو مندر وں میں بدلنے کی دھمکی

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ کراچی بلدیاتی الیکشن میں ہماری جماعت نے کلین سوئپ کرکے سب سے بڑی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ سب عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔

کراچی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے کراچی کی عوام نے دیکھا کہ ایم کیو ایم، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون کو آزمایا گیا۔ مگر کراچی کے مسائل بڑھنے لگے۔

کراچی کھنڈرات کا شہر بن گیا۔ کراچی کے عوام سے جینے کا حق چھین لیا گیا۔ حافظ نعیم الرحمان اور جماعت اسلامی کی پوری قیادت نے تحریک چلائی اور عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں نصیر آباد ڈویژن کے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں سے بھرپور حصہ لینگے۔ کسی کے لئے خالی نہیں چھوڑینگے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کی معیشت اور اداروں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ بے لگام مہنگائی اور بیروزگاری نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دیں، تاکہ اس فرسودہ نظام کو تبدیل کیا جاسکے۔

Related Posts