مسلم امہ کیلئے لمحہ فکریہ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر کا صہیونی ہجوم کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو العربیہ

اسرائیلی انتہاپسند وزیر اتمار بن گویر  نے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا۔

اسرائیلی وزیر سیکڑوں یہودیوں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہوئے جہاں عبادات اور رسومات ادا کی گئی۔

اس موقع پر اسرائیلی وزیر بن گویر نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ  پر قبضہ کر کے اسرائیلی خود مختاری قائم کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ یہودی آبادکاروں نے بھی مسجد اقصیٰ کو  شہید کر کے ہیکل سلیمانی بنانے کا مطالبہ کیا۔

اُدھر سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حکام کی ان سرگرمیوں کو روکے جو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں تنازع کو ہوا دیتے ہیں۔

اردن نے بھی اسرائیلی وزیر  کے اس اقدام کو ناقابل قبول اور اشتعال انگیزی قرار دیا۔

فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے بھی اسرائیلی وزیر کے مسجد اقصیٰ کے دورے کی شدید مذمت کی گئی۔

Related Posts