مقامی صرافہ بازار میں آج 4 اگست کو ایک تولہ سونے کے ریٹس جانیے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج پیر 4 اگست 2025 کو ایک تولہ 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔موجودہ قیمتیں آج سہہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گا۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 61 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سونا 3363 ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا۔

مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا زبردست اضافہ ہواہے جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ قیمت ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 5229 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 53 روپے مہنگی ہو کر 3953 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جو سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے۔

Related Posts