دنیا کی سب سے بڑی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ فیس بک نے یو ٹیوب کی طرز پر شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ ابتدائی طور پر نئے فیچر کا تجربہ موبائل ایپ پر کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق یو ٹیوب نے ٹک ٹاک اور لائیکی سمیت دیگر مختصر ویڈیو کی ایپس پسند کرنے والے صارفین کیلئے شارٹ ویڈیوز کا فیچر متعارف کرایا جسے دیگر ویڈیوز کے مقابلے میں زیادہ مقبول سمجھا جاتا ہے تاہم فیس بک نے بھی یہی رجحان اپنا لیا ہے۔
قبل ازیں فیس بک اسنیپ چیٹ کی طرز پر اسٹوریز فیچر بھی متعارف کراچکا ہے جسے سوشل میڈیاصارفین نے بہت پسند کیا اور شارٹ ویڈیوز کے فیچر سے بھی فیس بک انتظامیہ نے ایسی ہی امیدیں وابستہ کر لی ہیں تاہم نئے فیچرکو محدود پیمانےپر سامنے لایا گیا۔
فیس بک انتظامیہ نے شارٹ ویڈیوز کا فیچر امریکا میں آئی او ایس اوراینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے سوشل میڈیا صارفین میں موسیقی، آڈیو افیکٹس اور دیگر فلٹرز کے ساتھ متعارف کرایا۔ ویڈیوز نیوز فیڈز اور گروپس دونوں جگہ دیکھی جاسکتی ہیں۔
فی الحال فیس بک انتظامیہ امریکی صارفین سے شارٹ ویڈیوز کے نئے فیچر کے متعلق رائے لینا چاہتی ہے جو مستقبل قریب میں انسٹاگرام صارفین تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے جبکہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں ہی ایپس ایک ہی کمپنی کی ملکیت میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کو زیادہ ذہین بنانا ہے تو پھل اور سبزیاں کھلائیں۔سائنسی تحقیق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








