دُنیا بھر کے 21 کروڑ 14لاکھ افراد نے کورونا کو شکست دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

دُنیا بھر کے 21 کروڑ 14لاکھ افراد نے کورونا کو شکست دے دی
دُنیا بھر کے 21 کروڑ 14لاکھ افراد نے کورونا کو شکست دے دی

جنیوا:  دُنیا بھر کے 21 کروڑ 14 لاکھ 51 ہزار 953 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے جس کے بعد وائرس کے فعال کیسز 1 کروڑ 84 لاکھ 14 ہزار 233 رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 46لاکھ 66 ہزار افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 47لاکھ 99ہزار 834افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 88 ہزار 510 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 84لاکھ 14 ہزار233 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 83 لاکھ 25ہزار723 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

امریکا میں کورونا سے سب سے زیادہ 4 کروڑ 43 لاکھ 14 ہزار 424 افراد متاثر جبکہ وائرس کا شکار 7لاکھ 16 ہزار 847 شہری انتقال کر گئے۔ بھارت میں کیسز 3کروڑ 37 لاکھ 66 ہزار 707 جبکہ اموات 4 لاکھ 48 ہزار 372 ریکارڈ کی گئیں۔

برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 14لاکھ 27 ہزار 73 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 96ہزار800 لقمۂ اجل بن گئے۔برطانیہ میں 78 لاکھ 7 ہزار 36 افراد وائرس سے متاثر جبکہ وائرس کا شکار 1لاکھ 36 ہزار 662 ہلاک ہو گئے۔ 

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 56 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 46 ہزار 538 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 785 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

مزید پڑھیں:  کورونا کے 1ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ، 56مزید شہری جاں بحق

Related Posts