پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل امریکا کے دورے کیلئے روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل امریکا کے دورے کیلئے روانہ
پاکستانی کھلاڑی عمر اکمل امریکا کے دورے کیلئے روانہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور پارٹ ٹائم بالر عمر اکمل امریکا کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جس کا اعلان عمر اکمل کی جانب سے گزشتہ روز سامنے آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمر اکمل نے کہا کہ میں کچھ ذاتی ملاقاتوں کیلئے امریکا روانہ ہورہا ہوں۔ اگرسب کچھ ٹھیک رہا، میں کچھ وقت امریکا قیام کرنا پسند کروں گا۔

پیغام میں عمر اکمل کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے شائقین نے ہمیشہ میرے لیے دعا کی ہے اور آج بھی مجھے ان کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ امریکا ذاتی میٹنگز کیلئے جارہا ہوں اور کچھ وقت تک ٹھہرنے کا ارادہ ہے۔ 

پی سی بی نے فروری 2020 میں عمر اکمل پر اینٹی کرپشن سے متعلق قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت پابندی عائد کردی تھی۔ رواں برس انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت دی گئی۔

رواں برس عمر اکمل سنٹرل پنجاب کی سیکنڈ الیون ٹیم میں شامل ہو کر ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک ہوئے تاہم انہیں کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل امریکا میں کرکٹ کھیلنے کے متمنی ہیں۔

ذرائع کے دعوے کے مطابق پاکستان میں عمر اکمل کی کرکٹ کا کیرئیر تباہ ہونے کا خدشہ تھا جبکہ کرکٹ بورڈ کی موجودہ انتظامیہ انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کی اجازت دینے کو تیار نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Related Posts