فیس بک نے وزیر اعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیس بک نے وزیر اعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی
فیس بک نے وزیر اعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے وزیر اعظم عمران خان کو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

فیس بک کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے وزیرا عظم عمران خان کو گزشتہ روز ملاقات میں ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت دی جس کے بعد وزیر اعظم کا فیس بک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ جلد متوقع ہے۔ 

وزیراعظم عمران خان سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ کے ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت دیگر فیس بک حکام سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔

امریکی شہر کیلیفورنیا میں قائم فیس بک ہیڈ کوارٹرز کی بلڈنگ کو مینلو پارک کیمپس کہا جاتا ہے جبکہ  فیس بک حکام کیمپس میں 2015ء کے دوران منتقل ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   وزیر اعظم پاکستان عمران خان  خان نے جرمن کمپنی سیمنز کے سربراہ جو کائزر سے ملاقات کی جس کے دوران سرمایہ کاری اور  تجارتی معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات عالمی اقتصادی فورم کی سائیڈ لائن پرگزشتہ روز ڈیووس میں ہوئی جہاں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاونِ خصوصی ذالفقار بخاری اور سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کی جرمن کمپنی سیمنز کے سربراہ جو کائزر سے ملاقات

Related Posts