اسلام آباد: کرونا وائرس نے چین میں ڈیرے ڈال دئیے جبکہ وائرس پاکستان منتقل ہونے کے خدشے کے پیش نظر ائیرپورٹس پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی پاکستان آمد پر چیکنگ جاری ہے۔
اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ جس مسافر کا چین سے براہِ راست یا بالواسطہ تعلق ہو، اس کی اسکریننگ کی جاتی ہے تاکہ وائرس کا پتہ چلایا جاسکے۔
معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ اقدام کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ آج لاہور ائیرپورٹ پر صبح 8 بج کر 20 منٹ پر آنے والی فلائٹ کے مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس کا پتہ چلانے کے لیے لاہور ائیر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو چیک کیا جارہا ہے۔
168/ #coronovirus vigilance: each traveler landing in Pakistan from a flight directly or indirectly linked to China is being screened. Below are almost real time photographs from a flight CZ6017 arrived at 8:20am this morning at Lahore airport. pic.twitter.com/zUpOteyIGU
— Zafar Mirza (@zfrmrza) January 23, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ چائنا وائرس یعنی کروناوائرس سے متاثرہ ایک شخص کی شناخت ہوئی جو حال ہی میں چین سے سفرکرکے واپس آیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی حکام نے بیان دیا کہ چین میں دریافت ہونے والا وائرس امریکی شہر سپاٹل میں ایک شخص میں پایا گیا جو حال ہی میں چین سے آیا ہے۔
مزید پڑھیں: جان لیوا کرونا وائرس چین سے امریکا تک پہنچ گیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








