قائمہ کمیٹیوں کو احتسابی ادارہ بنائیں، فوری اصلاحات ضروری ہیں۔فافن

تازہ ترین

تازہ ترین

فافن
(فوٹو: آن لائن)

انتخابی احتساب پر مبنی غیر سرکاری تنظیم فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کو احتسابی ادارہ بنائیں، اس کیلئے فوری اصلاحات ضروری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فافن نے پارلیمانی کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے سامنے پیش نہ ہونے  والے  افسران کیلئے سزائیں مقرر کی جائیں۔کمیٹیوں کے اختیارات صرف علامتی رہ گئے ہیں۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کے مطابق اصلاحات ضروری ہیں اور آئین کے  آرٹیکل 66 کے تحت کمیٹیوں کو قابلِ نفاذ اختیارات دیئے جائیں تاکہ پارلیمانی نگرانی کو مؤثر بنایا جاسکے۔ کمیٹیوں کو وزرا اور افسران کو طلب کرنے کا واضح اختیار ملنا چاہئے اور کمیٹیوں کے سامنے پیش نہ ہونے پر سزا ہونی چاہئے۔

فافن  نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام کے خلاف دستاویزات فراہم نہ کرنے اور غلط معلومات دینے پر کارروائی کی جائے جبکہ  رازداری کے نام پر معلومات نہ دینے کا غلط استعمال روکا جائے اور معلومات روکنے کی ہر تحریری درخواست کے ساتھ جواز بھی پیش کیا جائے۔

کمیٹی ہدایات پر عدم عملدرآمد کی رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ فافن نے کہا کہ پارلیمانی نگرانی کمزور جبکہ ایگزیکٹو کا غلبہ برقرار ہے اور آئی ایم رپورٹ بھی اس کا ذکر کرتی ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کو احتسابی ادارہ بنانے کیلئے اصلاحات کی جائیں کیونکہ یہ جمہوری نظام کی آئینی ضرورت ہے۔

Related Posts