ورلڈ کپ: انگلینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ، نیپال کو 4 رنز سے شکست

تازہ ترین

تازہ ترین

نیپال
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی شہر ممبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلہ کرنے کے بعد نیپال کو صرف 4رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184رنز بنائے۔ نیپال کو میچ جیتنے کیلئے 185رنز کا ہدف درکار تھا۔

انگلینڈ کے بیٹر جیکب بیتھل نے 55 اور کپتان ہیری بروک نے 53 رنز کی نمایاں اننگز کھیلیں۔ ول جیک نے 39 اور جوفرا بٹلر نے 26 رنز بنائے۔ نیپال کے دیپیندر سنگھ اور نندن یادو 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ ۔

نیپال کے بولرز شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک، ایک وکٹ لی، جس کے بعد نیپالی کرکٹ ٹیم نے 185رنز کے ہدف کے تعاقب میں ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور میچ کے آخری اوور تک کھیل کو سنسنی خیز بنائے رکھا۔

تشویشناک طور پر مقررہ 20 اوورز میں نیپال کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا سکی اور 4وکٹس ہونے کے باوجود ہدف پورا نہ کرسکی۔ نتیجتاً انگلنیڈ نے 4رنز کے فرق سے یہ میچ جیت لیا۔

Related Posts