ضمنی انتخاب، ووٹر ٹرن آؤٹ تشویشناک حد تک کم، شفافیت میں خلا پایا گیا۔فافن

تازہ ترین

تازہ ترین

فافن
(فوٹو: آن لائن)

فافن کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ تشویشناک حد تک کم رہا جبکہ پولنگ کے نتائج کی شفافیت میں بھی خلا پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات مجموعی طر پر مناسب طریقے سے منظم تھے، مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو منظم اور پر امن پایا، تاہم انتخابی مہم کی پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزیاں ہوئیں۔ نتائج کی شفافیت میں خلا رہا۔ انتخابی مہم کی پابندیوں پر کمزور عملدرآمد ایک مسلسل مسئلہ ثابت ہوا۔

ضمنی الیکشن کی شفافیت پر رپورٹ کے مطابق مشاہدہ کیے گئے 238 پولنگ اسٹیشنز کے نزدیک کم از کم 465سیاسی جماعتوں کے کیمپس موجود تھے، 184 پولنگ اسٹیسنز پر ووٹرز کونقل و حمل کی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں جبکہ 98فیصد مشاہدہ کیے گئے بوتھس میں بیلٹ باکس کے تمام 4مطلوبہ سیل درست حالت میں موجودتھے۔

الیکشن سے متعلق رپورٹ کے مطابق 96فیصد بوتھس میں سیکریسی اسکرینز درست طور پر نصب پائی گئیں۔ مبصرین نے پولنگ بوتھس پر پولنگ کو بھی منظم اور پر امن دیکھا۔ اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران نے بیلٹ پیپر جاری کرنے کے درست طریقہ کار پر عمل کیا۔ مشاہدے کے 29فیصد بوتھس پر پریزائڈنگ افسران نے پہلے سے بیلٹ پیپرز پر دستخط کیے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق دستخط کا عمل غیر قانونی نہیں تاہم بیلٹ کے غلط استعمال کے خدشات کوہوا دیتا ہے۔6 پولنگ اسٹیشنز پر پریزائڈنگ افسران نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 مہیا نہیں کیا۔ مشاہدے کے 19فیصد پولنگ اسٹیشنز پر فارم 45 کو باہر بھی آویزاں نہیں کیا گیا۔ 19فیصد اسٹیشنز پر فارم 46 پولنگ اسٹیشنز کو نہ دینے کی شکایات سامنے آئیں۔

اس کے علاوہ مجموعی ٹرن آؤٹ مردوں اور خواتین دونوں کیلئے 23فیصد تک کم رہا، تاہم صرف ایک حلقے میں ٹرن آؤٹ 50فیصد سے زائد رہا۔ 97فیصد پولنگ ایجنٹس کو پولنگ کے عمل پر اطمینان تھا جبکہ گنتی کے بعد انٹرویو کیے گئے تو تمام 137 پولنگ ایجنٹس کا کہنا تھا کہ گنتی کا عمل اطمینان بخش رہا۔

Related Posts